شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے:ایس ایچ او سٹی چوہدری اظہرجاوید

16-02-2013dsp1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے شہر بھرمیں گشت کا انتظام مزید مضبوط بنانے کے لئے کمانڈوز کو سخت ہدایت دی گئی ہیں ڈی پی او رحیم یارخان سہیل ظفرچٹھہ ایس ڈی پی او محمود الحسن گجرکی سربراہی میں منشیا ت کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے اب تک درجنوں منشیات فروشو ں کو بھاری مقدار کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے پولیس جرائم پیشہ عناصر کو سخت سزاد دلانے کے لئے کیسز کی مکمل پیروی کررہی ہے ان خیالات کااظہار ایس ایچ او سٹی چوہدری اظہر جاوید نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں وشہریوں چوہدری ظفر اقبال کنول ،چیئرمین افیر کمیٹی ملک خوشی محمد ایڈووکیٹ ،صادق محمود کھوسہ ،ممبر چیمبر آف کامرس محمد انور عباسی ،ڈاکٹر فلک شیر میاں ،چوہدری عبدالخالق ،تحریک ضلع بحالی خان پور کے چیئرمین فیاض بلوچ سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ دوماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی پکڑ دھکڑ اور موثر کاروائی کے باعث جرائم میں واقع کمی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ گھروں میں گھس کر ڈاکے ڈالنے والے اور نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں شہر ان کی نشاندہی کریں بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی انہوں نے ڈی پی اورحیم یارخان سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات پر گشت کا انتظام مزید بہتر بنایا گیا ہے عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کا فرض ہے انہوں نے کہاکہ تھانہ سٹی خان پور میں چٹی دلالوں کے داخلہ پر پابندی لگادی گئی ہے شہری اپنی درخواستیں دیں موثر کاروائی ہوگی انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جلد اچھی خوشخبری سنیں گے اس موقع پر فیاض بلوچ نے انہیں دوماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *