پاکستان میں تعلیم کی ترقی کے لئے سولر لیمپ تقسیم کرنے کا عمل شروع کیاہے :چوہدری محمداعجاز شفیع

ejazss1

خان پور ( فیاض بلوچ سے) ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ 290چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے اس لئے پاکستان میں تعلیم کی ترقی کے لئے پنجاب حکومت نے اجالا پروگرام کے تحت طلباء وطالبات میں سولر لیمپ تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں نے مسلم لیگ (ن) کو عوامی خدمت گار جماعت بنا دیا ہے اس لئے لوگوں میں مسلم لیگ (ن) کا گراف دن بدن بڑھتا جارہاہے اس موقع پر چک 109ون ایل کے بوائز ہائی سکول میں سولر لیمپ کی طلباء میں تقسیم کی گئی اس موقع پر سکول کا عملہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے ۔۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *