پاکستان میں 6کروڑ بچے سرکاری طور پر تسلیم شدہ اور شہریت سے محروم ہیں:خالد مسعود

16-02-2013jinah1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) ڈسٹر کٹ آفیسر کوآرڈنیشن خالد مسعود نے کہاہے کہ پاکستان میں 6کروڑ بچے سرکاری طور پر تسلیم شدہ اور شہریت سے محروم ہیں جس کے لئے لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے یونیسیف کے تعاون سے بچوں کی پیدائش اندراج کے لئے پروگرام شروع کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہال تحصیل کونسل خان پور میں خان پور یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کی ورکشاپ تربیتی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہر بچے کا حق ہے کہ اس کا نام سرکاری سطح پر یونین کونسل میں درج ہو اور ان بچوں کو بنیادی حقوق تعلیم وقانون دیگر سماجی خدمات تک رسائی میں مدد مل سکے انہوں نے کہاکہ ایسے بچے بچیاں جن کا اندراج پیدائش نہ ہوا ہووہ حکومتی سہولتوں سے محرومی کے علاوہ حق جائیداد وراثت سے بھی محروم ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ یونین کونسلز کے سیکرٹریز بچوں کے نام اندراج کرنے میں کوتاہی نہ کریں اس موقع پر سیکرٹریز یونین کونسلز ملک عبدالحمید ،محمد جہانگیر ،نیاز احمد نیازی ،اور یونین کونسل 74ای کے سیکرٹری عبدالستار ڈاہر ودیگر بھی موجود تھے ڈی او سی او رحیم یارخان خالد مسعود نے کہاکہ یونین کونسلو ں میں بچوں کے اندراج کے لئے والدین سے رابطہ کریں ان کا نام مفت اندراج کیا جائے گا

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *