گورئمنٹ سکینڈی سکول کوٹلہ پٹھان میں وزیر اعلیٰ پنجاب اجالا پروگرام کے تحت 18طلباءمیں سولر سسٹم تقسیم

16-02-2013solar1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کے اجالا پروگرام کے تحت گورنمنٹ سکینڈی سکول کوٹلہ پٹھان میں ایک پروقار تقریب تقسیم سولر سسٹم منعقد ہوئی جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر رئیس مشتاق احمد اور مہمان خصوصی سردار لعل خان جتوئی تھے تقریب میں بگو خان ،عبدالحمید خان ،صوفی غلام مرتضیٰ خان ،سابق ناظم شاہد حبیب خان جتوئی ،ارشد خان،مشرف خان ،حاجی ایاز خان ،ابرار خان جتوئی کے علاوہ بچوں اور والدین نے شرکت کی مہمان خصوصی لعل خان جتوئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اجالا پروگرام کے تحت 18طلباء کو سولر سسٹم تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار لعل خان جتوئی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اندھیروں سے مقابلہ کرنے کے لئے سولر سسٹم متعارف کرایا جوبچوں کی تعلیم کے لئے احسن ثابت ہوں گے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلباء طالبات کو پڑھائی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس پریشانی کو پنجاب حکومت نے مفت سولر سسٹم دیکر پریشانی ختم کردی ہے انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ کے تمام سکولوں میں سولر سسٹم کی تقسیم سے امیر غریب کو برابر رکھا گیا ہے جس سے طلبا مستفید ہورہے ہیں ۔۔۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *