ترقیاتی کاموں کو ہر سال دہرا کر وسیع پیمانے پر کرپشن کا سلسلہ جاری ہے

 

خان پور (فیاض بلوچ سے)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خان پور کی طرف سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں کو ہر سال دہرا کر وسیع پیمانے پر کرپشن کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق سال 2008ء سے اب تک تحصیل خان پور کے مختلف علاقوں میں تحصیل کونسل کے زیر انتظام ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو ہر سال مختلف نام دیکر تعمیر شدہ منصوبے کے دوبارہ ٹینڈر لگا دیئے جاتے ہیں اور کاغذوں میں ہی ایک کام کو چار سے پانچ مرتبہ ہوتا دیکھا کر ہر سال کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی جار ہی ہے۔ مختلف علاقوں میں گلیوں ، نالیوں ، سیوریج سمیت دیگر کاموں کو جو کہ 2008ء یا 2009 میں مکمل ہو چکے ہیں کسی دیگر نام سے وہی منصوبہ ایک بار پھر ٹینڈر لگا کر عوام کی نظروں میں ریپئرنگ کی شکل میں دوبارہ شروع کر دیا جاتاہے جبکہ ایسے علاقے جہاں ایک بار بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ان کو سالہاسال سے نظر انداز کیا جا رہاہے خصوصا ً خان پور کے پوش علاقوں ماڈل ٹائون بی ، سٹلائیٹ ٹائون، جناح ٹائون اور دیگر میں ان پانچ سالوں کے دوران کوئی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں ہوا اس ضمن میں معلوم ہواہے کہ شکایات کے باوجود انٹی کرپشن ٹیمیں بھی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے گھپلے کرنے والے افسران اور اہلکاروں سے ملی بھگت کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ہر سال دو نمبر ٹینڈروں اور فرضی کاموں کو کاغذی سہارا بھی میسر آ جاتاہے عوامی ، سماجی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ اب تک تحصیل کونسل میں لگنے والے فرضی ٹینڈروں کی تحقیقات کرا کر ملوث ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *