دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لئے ہمیں اپنافوکس تعلیمی شعبہ میں کرنا ہوگا :چوہدری محمد اعجاز شفیع

20-02-2013ejaz1

 

دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لئے ہمیں اپنافوکس تعلیمی شعبہ میں کرنا ہوگا :چوہدری محمد اعجاز شفیع

خان پور (فیاض بلوچ سے) سابق صوبائی وزیر بیت المال پنجاب و ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمداعجاز شفیع نے کہا ہے کہ اگر ہم نے جہالت کے اندھیروں سے نکل کر ترقی کے سفر پر گامزن ہونے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا پانا ہے تو پھر ہمیں اپنا فوکس مکمل طور پر تعلیمی شعبہ میں کرنا ہوگا گورنمنٹ گرلز لو انکم ماڈل ہائی سکول میں بلڈنگ کے افتتاح اور تقسیم انعامات و سولر انرجی لیمپس کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پانچ سالہ اس دور حکومت میں اپنا فوکس تعلیم اور صحت پر مرکوز رکھا انہوں نے غریب بچوں کیلئے انگریز کے بنائے ہوئے ایچی سن سکول کے مقابلہ میں دانش سکول بنائے تاکہ غریب اور پسماندہ علاقوں کے بچے اسی لیول کی تعلیم بالکل مفت حاصل کر کے پاکستان کے کارآمد شہری بن سکیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ کی تقسیم کر کے طلباء کو تعلیم کے شعبہ میں جدید خطوط پر تربیت اور آگاہی کے ساتھ سہولت فراہم کی مگر وفاقی حکمرانوں کی طرف سے پیدا کردہ توانائی بحران کی وجہ سے جس طرح سے طلباء کا وقت ضائع ہو رہا تھا اسی وجہ سے سولر انرجی لیمپ سسٹم کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لو انکم گرلز سکول خان پور کے ان تعلیمی اداروں میں سرفہرست ہے جو محکمہ تعلیم کے ماتھے کا جھومر ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارہ میں بہترین تعلیمی نظام اور ڈسپلن پر میں سکول کی ہیڈ مسٹریس نصرت جہاں اور دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلعی کوارڈی نیٹر برائے تعلیم خواجہ محمدادریس ایڈووکیٹ نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سب سے زیادہ توجہ تعلیم کے شعبہ پر دی ہے جبکہ خان پور میں ایم پی اے چوہدری اعجاز شفیع نے ووٹوں کی پرواہ کیئے بغیر تعلیمی اداروں سمیت ان علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے جو پسماندگی کا شکار تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم حاجی محمد مراد خاں رند نے کہا کہ اس دور حکومت میں ایک بار پھر ایم پی اے چوہدری اعجاز شفیع نے خان پور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر اپنی نمائندگی کا حق ادا کر دیاہے صدر مرکزی انجمن تاجرا ن حاجی مقبول احمد بھٹی نے کہا کہ ایم پی اے چوہدری محمداعجاز شفیع نے خان پور کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی عدم فراہمی کیلئے گراں قدر خدمات اور فنڈز فراہم کر کے علاقہ کے عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے تعلیم پر اسی طرح توجہ دی تو قائد اعظم کا خواب پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔ تقریب میں ہیڈ مسٹریس نصرت جہاں نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب کے دوران بچوں نے مختلف خاکے ، ویلکم اور ٹیبلو پیش کیا جبکہ اسلامی جنگ میں حضرت فاطمہ بنت عبداللہ کے کردار پر پیش کیئے جانے والے خاکے پر حاضرین تقریب کی آنکھوں میں آنسو آ گئے تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم زنانہ بانو حشمت ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم خان پور طارق جاوید، سابق ناظم ڈاکٹر محمدیوسف چوہدری ، پرنسپل گرلز کالج ڈاکٹر شاہدہ الیاس ، پرنسپل بوائز کالج پروفیسر رفیق صدیقی، سماجی شخصیت ابو عابد شفیع محمد سمیت طلباء اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے دوران کھیلوں اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں نمائیاں امتیازات رکھنے والی طالبات میں مہمانوں کے ذریعے انعامات تقسیم کیئے گئے قبل ازیں چوہدری محمداعجاز شفیع ایم پی اے نے سکول میں اضافی کمروں کی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *