عوام تبدیلی نہیں صرف کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ چاہتی ہے:جام احمد غفارلاڑ

19-02-2013jam1

 

عوام تبدیلی نہیں صرف کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ چاہتی ہے:جام احمد غفارلاڑ

خان پور (فیاض بلوچ سے) گڑھی اختیار خان کے رہائشی زمیندار جام احمد غفار لاڑ کو مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا ضلعی نائب صدر مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اس موقع پر جام احمد غفار کو یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے جام احمد غفار لاڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی صدر یوتھ ونگ سنی چوہان اور اعلیٰ قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ان پر پورا اترتے ہوئے ضلع رحیم یارخان کو نوجوان (ن) لیگی گڑھ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے مخدوم احمد عالم انور کی قیادت میں نوجوان متحد اور مضبوط ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا قافلہ عنقریب لاہور میں قائدین سے ملاقات کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سالہ آمرانہ دور کا خاتمہ ہو چکاہے عوام تبدیلی نہیں صرف کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ چاہتی ہے تبدیلی اور پاکستان کانقشہ بدلنے کی باتیں کرنے والے امریکہ کے پیروکار ہیں جن کا انجام بھی عنقریب طاہر القادری جیسا ہوگا انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ قیادت کے پر زور مطالبہ پر حلقہ پی پی 289 سے الیکشن لڑونگا جہاں پر میری کامیابی ممکن ہے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے میاں محمداسلم نے حلقہ 289 کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا پانچ سالہ دور میں کوئی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں ہوا مضافاتی علاقوں میں قائم سکولوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث وہاں کے سکول خالی ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *