مسلم لیگ (ن) باکردار اور مثبت افراد کو ٹکٹ دے گی:میاں شہزادانور

20-02-2013mian1

 

خان پور ( فیاض بلوچ سے) مسلم لیگ (ن) باکردار اور مثبت افراد کو ٹکٹ دے گی میاں محمد نواز شریف ملک وقوم کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ہرحلقے سے درجنوں امیدوار (ن) لیگ کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں جو مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وائس چیئرمین بلدیہ میاں شہزادا نور نے مدینہ ٹاون میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ توانائی کے بحران او ردہشت گردی موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے ہمیں تبدیلی لانے کے لئے باکردار افراد کو آگے لانا ہوگا پیپلزپارٹی مفاد پرستوں اور لٹیرے وزراء کو عوام پر مسلط کرکے عوام کو اندھیروں اور فاقوں میں دکھیل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے اچھے اور باکردار لوگوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ اگر اعلیٰ قیادت نے مجھے ٹکٹ دیا تو حلقہ 290سے الیکشن جیت کر خان پور کی تقدیر بدل دوں گا تھانہ کلچر کا خاتمہ اور کمیشن مافیا کا احتساب کروں گا کارنر میٹنگ سے ماجد مقصود آزاد اور شیخ ندیم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سینکڑوں لوگ موجود تھے

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *