نوجوان نسل قائد کے فرمان کے مطابق میدان عمل میں نہ اتری تو ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان ہوگا:چوہدری محمد اعجاز شفیع

ejazss1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے) سابق صوبائی وزیر بیت المال ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمداعجاز شفیع نے کہا ہے کہ وفاقی حکمرانوں کی ناکام اور لوٹ مار پالیسیوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا اور اداروں کو تباہ و برباد کر دیاہے اگر اب بھی نوجوان نسل قائد اعظم کے فرمان کے مطابق میدان عمل میں نہ اتری تو خدا نخواستہ ملک و قوم کا نا قابل تلافی نقصان ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کالونی ہائی سکول میں 75 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی بلڈنگ کے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کی خاطر اور بدحالی کو خوشحالی میں بدلنے کیلئے صرف میاں محمدنواز شریف وہ واحد شخصیت ہیں جن کی طرف قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے پنجاب میں ٹھوس اور جامع پالیسیاں بنائی ہیں اسی وجہ سے پنجاب میں دہشت گردی اور جہالت کا خاتمہ ہوا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی عوام کے دل میں مسلم لیگ (ن) کیلئے محبت کا جذبہ ہے چوہدری محمداعجاز شفیع نے کہا کہ زرداری گروپ کی لوٹ مار نے نہ صرف ملکی اداروں کو تباہ کیا بلکہ قوم کو بحرانوں سے دوچار کر دیا قوم ایسی بد ترین جمہوریت سے چھٹکارا چاہتی ہے اس موقع پر سابق ناظمین عبدالحمید عباسی ، ڈاکٹر محمدیوسف چوہدری ، حاجی امام بخش مظہر اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا تقریب کے دوران ایم پی اے چوہدری محمداعجاز شفیع نے طلباء میں پنجاب حکومت کی طرف سے سولر لیمپ بھی تقسیم کیئے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *