عوام کی خدمت کا مشن لیکر کام کرتا چلا آرہاہوں:میاں شفیع محمد

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ 288میاں شفیع محمد نے کہاہے کہ منتخب ہونے سے لیکر اب تک علاقائی عوام کی خدمت کا مشن لیکر کام کرتا چلا آرہاہوں مخالفین کے پروپگنڈوں سے عوام گمراہ نہیں ہوگی اپنی رہائش گاہ پر سنگ میل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ نواں کوٹ میں سٹرک بحالی کا مسئلہ پرانا تھا اس کو اپنی ذاتی جیت سے اخراجات کرکے علاقے کے عوام کے لئے گزرگاہ کو درست کرایا میاں شفیع محمد نے کہاکہ اانے والے انتخابات میں علاقے کی عوام مجھے میرٹ پر ووٹ دیں گے میرے مدمقابل الیکشن لڑنے کی باتیں کرنے والوں کے کردار سے علاقہ کی عوام خوب واقف ہیںعلاقہ سے تعصب تھانہ کچہری اور غنڈہ گردی کی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کے بلاتفریق کام کئے ہیں اس موقع پر سابق ناظم مڈبھورہ حام عرض محمد لاڑ بھی موجودتھے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *