مشاورت کے بعد کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرکے الیکشن لڑوں گا:میاں محمد شفیع

 

خان پور (  تحصیل رپورٹر ر) ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ 288میاں شفیع محمد نے کہاہے کہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود اپنے علاقے میں بجلی سٹرکوں کی فراہمی سمیت دیگر ترقیاتی کام کروائے جبکہ سیلاب زدگان کی امدا د کے لئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کروڑوں روپے کے فنڈز دیکر علاقہ کو اپوزیشن کا احساس نہ ہونے دیا اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ابھی تک مسلم لیگ (ق) میں کھڑا ہوں 16مارچ کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد علاقائی دوستوں ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرکے الیکشن لروں گا میاں شفیع محمد ایم پی اے نے کہاکہ سابق وفاقی وزیر خارجہ امور مخدوم خسروبختیار سے جتنا بھی اختلاف پیدا ہوا وہ خالصتا پارٹی حد تک اور سیاسی ہے مخدوم خسروبختیار مسلم لیگ (ق) سے ہٹ کر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے مگر پیپلزپارٹی سے کو لیشن کے باعث پارٹی کا پابند تھا او رمسلم لیگ (ق) کے انتخابی معاہدہ کے تحت مجھے حلقہ 288سے پی پی پی اور مسلم لیگ (ق) کا متفقہ امیدوار ہونے کا معاملہ بھی ہے انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طر ف سے 55لاکھ کی فوری امداد کے علاوہ پاک آرمی اور مختلف این جی اوز کی تعاون سے حلقہ 288کے سیلاب زدگان کو بہت ریلیف ملا تھا میں نے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود علاقائی عوام کو ورلڈ بنک اور ایشین ڈویلمپنٹ بنک کے تعاون سے L.Tکے تحت حلقہ 288میں پورے ڈویژن سے ذیادہ کام ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی منتخب ہوکر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے میں تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کرتا اس لئے علاقے میں میرے حامی دوستوں کے ساتھ ساتھ میرا ذاتی مخالف کوئی نہیں ہے ۔۔

 

 

 

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *