ڈی پی او رحیم یارخان سہیل ظفر چٹھہ کا تبادلہ تیسری بار کینسل کردیا گیا

 

خان پور (تحصیل رپورٹر ر) ڈی پی او رحیم یارخان سہیل ظفر چٹھہ کا تبادلہ تیسری بار کینسل کردیا گیا ذرائع کے مطابق قائم مقام آئی جی پنجاب خان بیگ نے 5ڈی پی او ز کے تبادلوںکا حکم جاری کیا جن میں رحیم یارخان کے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کا تبادلہ بھی شامل تھا اور ان کی جگہ گوہر نفیس کو ڈی پی او رحیم یارخان تعیناتی کے احکام جاری کئے تھے تبادلوں کی یہ خبر الیکٹرانک میڈیا پر بھی آگئی ذرائع کے  مطابق قائم مقام آئی جی پنجاب نے ڈی پی اور حیم یارخان سہیل ظفر چٹھہ کا تبادلہ منسوخ کردیا اب وہ بدستور رحیم یارخان میں کام جاری رکھیں گے اس سے قبل 2بار ڈی پی او رحیم یارخان کے تبادلوں کے بعد احکامات واپس لئے جاچکے ہیں ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *