برسراقتدار پارٹیوں کے امیدوار وں کو شرمناک شکست کا سامنا ہوگا :میاں غوث محمد

mia Gos1

 

خان پور (تحصیل رپورٹر) این اے 193سے امیدوار میاں غوث محمد نے کہاہے کہ اس بار ہونے والے الیکشن میں ضلع رحیم یارخان کی سیاسی پوزیشن قدرے مختلف ہوگی کئی ایسے افراد جو خود کو امیدوار ظاہرکررہے ہیں اس میدان کے باہر تماشائی بن کر کھڑے ہوں گے جبکہ کسی بھی حلقہ میں ون ٹوون مقابلہ کی توقع نہ کی جائے انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے گذشتہ پانچ سالوں کے درمیان عوام کو زندہ درگور کردیاہے اب عوام ان سے ووٹ لے لئے بدلہ لیں گے برسراقتدار پارٹیوں کے امیدوار وں کو شرمناک شکست کا سامنا ہوگا انہوںنے کہاکہ وہ وقت گئے جب علاقہ کی عوام مخدوم خان ،چوہدریوں کو ووٹ دیتے تھے اب عوام اپنا ووٹ اس لئے بھی سوچ سمجھ کر دیں کہ ٹھوکریں کھانے کے بعد ان کو سبق ملا گیا ہے اور ان کے سیاسی شعور میں اضافہ ہوا ہے میاں غوث محمد نے کہاکہ (ن) لیگ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے علاوہ جے  یوآئی ،ایم کیوا یم ،فنگشنل لیگ ،جماعت اسلامی ضلع بھر سے اپنے امیدوار کھڑے گرے گی اس لئے کوئی بھی امیدوار الیکشن کمیشن کے رولز تحت مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کرسکے گا انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر کوئی بھی سیاسی پارٹی خود حکومت بنانے کی اہل نہیں ہوگی مجبورا ملک بھر میں مخلوط حکومتیں بنائی جائیں گی میاں غوث محمد نے کہاکہ میں حلقہ این اے 193سے ہی الیکشن لڑوں گا پارٹی کا اعلان مارچ کے وسط میں کروں گا ۔۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *