تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور کی میڈیکل کالونی مسائلستان بن گئی

05-03-2013 Hospital1

 

خان پور (تحصیل رپورٹر ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور کی میڈیکل کالونی مسائلستان بن گئی گھروں کے سامنے گندے پانی کے جوہڑ قائم صفائی کا فقدان پینے کے پانی کی ٹینکی صاف نہ ہونے کے باعث کیڑے پڑ گئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور جس کو حال ہی میں 80بیڈ سے 120بیڈ کیلئے اپ گریڈ کیا گیا ہے اس کی میڈیکل کالونی کے اطراف اور کوارٹروں کے سامنے مسجد کے قریب سیوریج کا گندہ پانی جمع ہے جس کی وجہ سے مکین ملازمین شدید اذیت کی زندگی گزرانے پر مجبور ہیں مچھروں کی بہتات نے مکینوں کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے اس کے علاوہ پینے کے پانی کی ٹینکی کی صفائی نہ ہونے کے باعث اس میں کیٹرے پڑے ہوئے ہیں اور یہ پانی پینے کے قابل بھی نہیں ہے نرسوں اور درجہ چہارم ملازمین کے لئے کوارٹر بوسیدہ حالت میں ہیں ان کی سالہاسال سے ریپرنگ تک نہیں ہوئی بعض کی چھتیں گرنے کو ہیں جبکہ ڈاکٹروں کے کوارٹروں کیی ایک طرف تو تعداد کم ہے تو دوسری طرف ان کے اردگر د صفائی کافقدان ہے میڈیکل کے مکینوں میاں خلیل احمد ،رب نواز خان ،رضیہ بی بی اور دیگر نے بتایا کہ ٹی ایم اے کا عملہ بھی صفائی کی جانب توجہ نہیں دیتا جبکہ ناقص سیوریج لائن ڈالنے  کے باعث سارا سال گڑابلتے رہتے ہیں میڈیکل کالونی کے مکینوں  نے ڈی سی او رحیم یارخان اور ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل خان پور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر میڈکل کالونی کے مسائل حل کرائے جائیں اور ہسپتال کی مسجد کی مرمت کا انتظام بھی کیا جائے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *