پرویز مشرف 18مارچ کو ڈیرہ دلشاد خان رند میں عوام سے ویڈیو خطاب کریں گے :دلشاد خان رند

 

خان پور(تحصیل رپورٹر) پاکستان کے سابق صدر وآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف 18مارچ بروزجمعہ صبح 10بجے مرکز ظاہر پیر ڈیرہ دلشاد خان رند میں عوام سے ویڈیوخطاب کریں گے اس حوالے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے کوارڈینیٹر چیف آرگنائزر پنجاب دلشاد خان رند نے بتایا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف وطن واپسی کے حوالے سے عوامی خطاب کریں گے اور مقامی حلقہ بارے اہم اعلان بھی کریں گے انہوں نے کہاکہ عوام بے صبری سے پرویزمشرف کے وطن واپسی کا انتظار کررہی ہے حکومتی حامی اور چور لٹیروں نے پروپگنڈہ شروع کردیاہے جس سے ان کی بوکھلاہٹ واضح ہوچکی ہے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *