کم معاوضہ پر نوکری کرنے سے انکار پر محنت کشوں پر بااثر افراد کا تشدد ،متاثرین کا احتجاج

05-03-2013aaa1

 

خان پور (  نامہ نگار) کم معاوضہ پر نوکریاں نہ کرنے اور بیگار نہ دینے کی رنجش پر بااثر چوہدریوں نے غریبوں پر خدا کی زمین تنگ کردی پینے کا پانی تک بند گھروں م یں گھس کر عورتوں مردوں پر تشدد 10سے زائد محنت کش زخمی پولیس کی موجودگی میں بااثر افراد کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار پر تشدد علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا خان پور کے نواحی علاقہ چک 45پی کے سکونتی محنت کش افراد عاشق حسین ،سجاد ،شکیل جوئیہ ،شوکت ،جمیل ،ارشاد ،منیر اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ محنت کش ہیں علاقہ کے بااثر چوہدری لیاقت ،ظفر جٹ ،اور شبیر چوہدری ہم سے کم معاوضہ میں اور اکثر اوقات مفت مزدوری کرواتے ہیں جس سے ہم نے انکار کردیا تو انہوں نے عدنان ،عدیل ،شکیل ،راشد محمود،انور اشرف،اور امان اللہ کے ساتھ آتشی اسلحہ سے لیس ہوکر ان کے گھروں میں گھس گئے خواتین بچوںپر بہیمانہ تشدد کیا ایک خاتون نصراں بی بی کی تشدد سے حالت غیر ہوگئی اس واقعہ کا میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تھانہ صدر خان پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جب پولیس سب انسپکٹر غلام علی کی قیادت میں ملزمان کو گرفتار کرنے پہنچی تو بااثر چوہدریوں نے پولیس کی موجودگی میں دوبارہ تمام مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبر دست ہوئی فائرنگ کی ایک کار کے فائرنگ کے نتیجہ میں شیشے ٹوٹ گئے ملزمان نے عباسی نامی پولیس کانسٹیبل کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا مگر بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی کے باعث پولیس مجبور ہوکر واپس آگئی جس کے بعد دوبارہ ان چوہدریوں نے غریبوں پر دھاوا بول کر ان کے 10افراد زخمی کردیئے احتجاج کرنے والے افراد نے بتایا کہ بیگار اور کم مزدوری نہ کرنے کی رنجش پر بااثر چوہدریوں نے ہمارا پینے کا پانی بند کردیا ہے اور آمد ورفت کے راستوں پر مسلح افراد تعینات کرکے علاقہ کو دہشت زدہ اور کربلا بنادیا ہے پولیس ان بااثرافراد کی پشت پناہی کرنیو الے سیاسی افراد کے ہاتھوں مجبو ربن گئی ہے انہوں نے کہاکہ اگر بااثر افراد کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہم غریب خاندان ڈی پی او رحیم یارخان کے دفتر کے باہر بچوں سمیت اجتماعی خودسوزی کرلیں گے غریب کو اس ظالم معاشرے میں جینے کا کوئی حق نہیں رہا اور پولیس جس طرح سے ظالم سے ڈرتی ہے اس سے انصاف کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے احتجاج کرنے والے افراد نے بااثرملزمان کی گرفتاری اور علاقہ سے خوف وہراس ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *