آخری ایام میں منصوبوں کی بروقت تکمیل سے مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں:چوہدری محمد اعجاز شفیع

06-02-2013mpa1

 

خان پور (  تحصیل رپورٹر  ) سابق صوبائی وزیر بیت المال وممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجا زشفیع نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خصوصا جنوبی پنجاب پر فوکس کئے رکھا حکومت کے آخری ایام میں منصوبوں کی بروقت تکمیل سے مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں جنوبی پنجاب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے کی باتیں کرنے والے ہمارے منصوبے دیکھ کر اب اپنا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں بوائز ماڈل ہائی سکول اور ریسکیو 1122کی بلڈنگز کے افتتاح کے بعد تقاریب سے علیحدہ علیحدہ خطاب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے قوم کے معماروں کو اندھیروں میں ڈبویا مگر پنجاب حکومت نے سولر انرجی سسٹم ،لیپ ٹاپ ،سکالرشپ اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کرکے مخالفین کو بھی منوادیا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین پاکستان کی عوام سے محبت کرتے ہیں اسی طرح صحت کے شعبہ میں بھی انقلابی اقدامات کئے گئے خان پور سمیت کئی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی گئی یہاں ادویات ایمبولینس اور جدید مشینری فراہم کی گئی جبکہ خان پور میں ریسکیو 1122کے قیام سے باغوبہار ،فیروزہ ،جیٹھہ بھٹہ ،نواں کوٹ ،گڑھی اختیار خان سمیت دیگر علاقوں میں 15منٹ کے اندر حادثاتی صورتحال پر ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ایمبولینس سروس مہیا کی گئی جس سے صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پرمہیا کرنے کا وعدہ پورا ہوا ہے ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے دونوں بلڈنگز کا افتتاح کیا مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی صدر آصف رند کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں نے ایم پی اے اعجاز شفیع کا دونوں جگہ پر استقبال کیا ایم پی اے نے بوائز ماڈل ہائی سکول میں 48لاکھ روپے سے تیار ہونے والے کمپیوٹر لیب باتھ رومز اور 97لاکھ کی لاگت سے ریسکیو 1122کی بلڈنگز کا افتتاح کیا اس موقع پر چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی حاجی امام بخش مظہر ،چوہدری طارق علی ،اے ڈی بھائی ،سا بق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد اظہر ،سابق ناظم سٹی عبدالحمید عباسی ،نائب ناظم خالد آفتاب قریشی ،راو شفیق ،خواجہ محمد ادریس ،سمیت دیگر نے شرکت کی سکول ہیڈماسٹر عقیل ساجد اور دیگر موجود تھے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *