تعلیم ہی انسان کو ترقی کی طرف لاتی ہے اور معاشرے کو باوقار بناتی ہے:سید منور حسین نقوی

06-03-2013school1

 

خان پورر (  تحصیل رپورٹر  ) تعلیم ہی انسان کو ترقی کی طرف لاتی ہے اور معاشرے کو باوقار بناتی ہے تعلیم حاصل کرنا ہرمرد اور عورت پر فرض ہے ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سید منورحسین نقوی نے گذشتہ روزنیشنل سکول آف سائنسز جیٹھہ بھٹہ میں زرلٹ کی تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ ملک کو تعلیم کی اشد ضرورت ہے اور آج ہم جس نازک دور سے گزررہے ہیں شاہدہی کبھی نہ تھے منور نقوی نے کہاکہ تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو چوری نہیں کی جاسکتی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محتشم نقوی نے طلباء وطالبات کو انعامات دیئے پروفیسر ڈاکٹر محتشم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل سکول آف سائنسزتعلیم کے میدان میں اہم کردار اداکررہاہے سکول ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد لطیف چوہدری نے کہاکہ کتابیں پڑھنا تعلیم نہیں بلکہ تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے اس موقع پر جوہر ہومیوپیتھک میڈکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالحمید چوہدری نے کہاکہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *