سول جج درجہ اول خان پور محمد احمد نے گورئمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا

07-03-2013school1

 

خان پور (  نمائندہ ایکسپریس)سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے حکم پر سول جج درجہ اول خان پور محمد احمد نے گورئمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں پر سینئر ہیڈماسٹر عقیل احمد ساجد کے ہمراہ پورے سکول کا وزٹ کیا صفائی کے انتظامات اور تمام کلاسوں میں طالبعلموں کی وردیاں پڑھائی معاملات چیک کئے سٹاف کی نشاندہی پر سکول کے قریب پپو شاہ نامی شخص جس کے سکول کی دیوار کے اوپر کمرہ تعمیر کررکھا تھا کا جائزہ لیا سادات کالونی کے گٹروں کا پانی سکول میں داخل ہونے کا سختی سے نوٹس لیا رجسٹر حاضری چیک کرتے ہوئے سول جج محمد احمد نے کہاکہ سکول ٹائم کی پابندی اور حاضری یقینی بنائی جائے وقت کی پابندی سٹاف پر ضروری ہے انہوں  نے کہاکہ صفائی اور سکول کی جگہ پر قبضہ کا سختی سے نوٹس لیں گے محمد احمد سول جج نے گورئمنٹ کی طرف سے ملنے والے تمام فنڈز کا جائزہ لیا محکمہ تعلیم کے افسران حاجی انجم ،عبدالشکور ،نے خصوصی بریفنگ دی سول جج محمد احمد کے ہمراہ محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے انہوں نے اسی طرح دیگر گورئمنٹ سکولوں کا بھی وزٹ کیا جنہیں صفائی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *