مسلم لیگ (ن) حلقہ 290کے لئے کاغذات جمع کرادیئے ہیں :میاں شہزاد انور

shezad anwar

 

خان پور(نمائندہ خصوصی  ) مسلم لیگ (ن) حلقہ 290کے لئے کاغذات جمع کرادیئے گئے مجھے ضلع رحیم یاخان کی اعلیٰ قیادت کی حمایت حاصل ہے الیکشن جیت کر ورکرز کیلئے ریلیف پیکج لاوں گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما وامیدوار حلقہ 290میاں شہزاد انور نے مسلم لیگی وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے بھی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں جوکہ (ن) لیگ کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے دریں اثناء میاں شہزاد انور نے اپنی الیکشن کمپین کا آغا ز کرتے ہوئے ماڈل ٹاو ن اور اندرون شہر کا دورہ کیا اور مختلف سماجی رہنماوں سے ملاقات کی اس دوران راو علی احمد ساجد چوہدری جنید ایمان ،رانا طارق اور دیگر نے میاںشہزاد انو رکو الیکشن میں بھر پور حمایت کا یقین دلایا

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *