دانش اقبال چوہدری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی نائب صدر منتخب ہوگئے

09-03-20213pml1

 

                                            خان پور( تحصیل رپورٹر   ) دانش اقبال چوہدری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی نائب صدر منتخب ہوگئے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا گیا شعیب قریشی بھی نائب صدر جبکہ احسن اقبال سٹی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیل کے مطابق معروف سیاسی رہنما دانش چوہدری کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر یوتھ ونگ (ن) کے ضلعی صدر عدنان رشید سنی چوہان نے فوری طو ر دانش چوہدری کے نوٹیفکیشن کے اجراء کا حکم صادر کیا جس سلسلے میں ایک پروقار تقریب نیو غلہ منڈی میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر راو ظفر اقبال ،مسلم لیگ (ن) حلقہ 290کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری صابر علی ایڈووکیٹ ،(ن) لیگ کے ضلعی نائب صدر چوہدری غلام رضا ،یوتھ ونگ (ن) کے تحصیل صدر تنویر بلوچ ،سٹی صدر ڈاکٹر جنید محمود ،سٹی سینئر نائب صدر صابر قریشی ،نائب صدر تاج قریشی ،ایڈیشنل سیکرٹری رانانوید اسلام نائب صدر علی افضل چوہدری اورمسلم لیگ (ن) کے تحصیل سینئر نائب صدر غلام رضا کے علاوہ درجنوں عہدیدارموجود تھے اس موقع پر دانش چوہدری کے سینکڑوں ساتھیوں نے بھی باقاعدہ (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر کارکنوں کے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے پار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر سلیمان نواز چوہدری نے کہاکہ ملک کو تاریخ کے برے اور بڑے چیلنجز کاسامنا ہے نااہل کرپٹ حکمرانوں کے خلاف احتجاجا لوگ (ن) لیگ میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہزاروں نوجوانوں کی ہرماہ (ن) لیگ میں شمولیت میاں شہباز شریف کی عملی خدمت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ ہم دانش چوہدری ،شعیب قریشی ،احسن اقبال اور انکے سینکڑوں ساتھیوں کا مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر سلیمان نواز نے اعلان کیا 20مارچ کو گوزرداری گو زرداری ریلی نکالی جائے گی جس میں ہزاروں شہری شرکت کریں گے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *