مسلم لیگ (ن) بظاہر قدا ور امیدوار دیکھ کر ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہرگز نہیں کرے گی:محمد افضل چوہدری ایڈووکیٹ

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) مسلم لیگ ( ن) خان پور کے سٹی صدر اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن محمد افضل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) بظاہر قدا ور امیدوار دیکھ کر ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہرگز نہیں کرے گی این اے 193پر قربانی دینے والے مخلص اور نظریاتی امیدوار موجود ہیں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 193میں کسی کو درآمد یا برآمد کرنے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو پھر مخلص اور نظریاتی کارکنوں اور ہزاروں ووٹروں کو دکھ ہونے کے علاوہ پارٹی میں مایوسی پھیلے گی محمد افصل چوہدری نے کہاکہ کارکن پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماضی کے شکست خوردہ اور ابن الوقت فصلی بٹیروں کو سیاسی بیوٹی پارلر کے ذریعہ چہرے کی سجاوٹ کرکے عوام کے سامنے پیش کرنے سے گریز کیا جائے اگر ضرورت پڑی تو مسلم لیگ (ن ) کے ورکروں کا وفد اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرکے انہیں زمینی حقائق سے آگاہ کرے گا سرمایہ کاری کی بنیاد پر جس شخص کو امیدوار کے طور پر سامنے لانے کے لئے کچھ مفاد پرست لوگ جو سازش کررہے ہیں انہیں یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ خود ساختہ امیدوار 2دفعہ اسی حلقہ سے خود ہارا اور 5بار جس امیدوار کے ساتھ سپورٹر کھڑا ہوا اسے بدترین شکست ہوئی اسے سیاسی اثاثہ سمجھنے والے نوشتہ دیوار پڑھیں یہ سیاسی اثاثہ نہیں بلکہ بوجھ ہے انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) میں دیگر جماعتوں کے پلیٹ فارم سے سرنگ کھود کر داخل ہونے والے لوگ اس بات کا احساس کریں خان پور کے عوام خود ساختہ امیدوار کے 2بار بطور چیئرمین بلدیہ کرپشن لوٹ مار کچی آبادیوں کے نام پر قیمتی اراضیوں کی بندر بانٹ جعل سازی سے قیمتی کمرشل جگہوں پر قبضوں اور مالی بدعنوانی کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *