تحریک ضلع بحالی خان پور کے عہدیداروں نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیاہے:فیاض احمد بلوچ

25-03-2013kpr1

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) تحریک ضلع بحالی خان پور کے عہدیداروں نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیاہے کارکن صرف ضلع بحالی کی جدوجہد کرنے والوں کو ووٹ دیں گے مقامی نمائندوں کی وجہ سے خان پور ضلع بحالی تاخیر کا شکارہے ان خیالات کا اظہار تحریک ضلع بحالی خان پو رکے چیئرمین فیاض احمد بلوچ نے تحریک کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مقامی سیاستدانوں نے  5سال ضائع کردیے ہیں لیکن 11لاکھ عوام کا مطالبہ خان پو رضلع بحال نہ کراسکے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک کے کارکن مقامی سطح پر شعور اگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں تاکہ ہم آنے والے الیکشن میں بھر پور کردار کرسکیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک ضلع بحالی کے سینئر نائب صدر مستقیم اختر نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں خان پور ضلع بحالی کا وعدہ کرنے والے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے سابق نمائندوں نے خان پور کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا عوام کو اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لئے سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ضلع رحیم یارخان جان پڑتا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مریض رحیم یارخان جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ خان پور ضلع کی بحالی ہماری زندگی کا مشن ہے اس موقع پر وائس چیئرمین اختر خان گوپانگ میڈیا ایڈوائزر مرزا شیر باز خان نے بھی خطاب کیا جبکہ عبدالمالک ،محمد آصف ملک ،اعجاز خان سرکی ،جنید ایمان ،آصف خاکوانی ،ضیاء گھلیجہ ،رانا نوید اسلام ،سلیمان نواز ،ماجد مقصود ،ذوالفقار رحمانی ،شاکر عباسی اور دیگر بھی موجود تھے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *