حلقہ پی پی 290سے مفتی طاہرذیشان قادری کو کامیاب کرائیں گے :مولانا مظہر مختار درانی

05-04-2013suni1

 

خان پور( تحصیل رپورٹر )جماعت اہلسنت کے رہنما ممتاز عالم دین مولانا مظہر مختار درانی نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنت اور انکی تمام ذیلی تنظیموں نے الیکشن میں خانپور کی حد تک سنی تحریک کے صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 290مفتی طاہر ذیشان قادری کو کا میاب کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اب تمام سنی جماعتیں اس حوالے سے متحد ہیں انشاء اللہ کامیابی ممکن بناکر ملک میں نظام مصطفی کے قیام کو یقینی بنانے کی بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔وہ جماعت اہلسنت اور اسکی تمام ذیلی تنظیموں کے اس سلسلہ میں منعدقہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔مفتی طاہر ذیشان قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شریعت پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں کرپٹ سیاستدانوں کی حکمرانی ہے اور دو ہی ملک میں جماعتیں ہیں جو باریاں لگاکر ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ دینے سے قبل یہ سوچ لینا چاہئے کہ اگر وہ کسی کرپٹ سیاستدان کو ووٹ دیں گے تو انکا گناہوں کا اسی وقت سے اکائونٹ کھل جائے گا جس وقت نے اس نے اپنا ووٹ اس کرپٹ سیاستدان کو دیکراسکو اسمبلی میں جانے اور تمام نا انصافیاں کرنے کا موقع دیا ہوگا۔کچھ لوگ دین کے ٹھیکیدار بنکر ملک بنانے میں اپنا کردار ظاہر کرتے ہیں دوسری طرف انکے بارے میں تاریخ میں لکھ دیا گیا ہے یہ لوگ ملک کی آزادی کے مخالف تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنا ووٹ کسی اسلام دشن کو دئے بغیراپنے ووٹ کے استعمال بارے سوچے اور اسکا صحیح استعمال کرے۔پروفیسر سراج احمد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بنایا تھا انہی کے سپوتوں میں مفتی طاہر ذیشان قادری شامل ہیں انکو عوام کامیاب کرائے تو اب یہی سپوت ہی ملک کو بچا سکتے ہیں۔مفتی محمد یعقوب گو لڑوی نے خطاب کرتے وہئے کہا کہ ملک کو بیرونی سازشوں سے اس وقت بچا یا جاسکتا ہے جب ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہوگااب وقت آگیا ہے کہ عوام سنی تحریک کو بر سر اقتدار لائیں۔تقریب سے محمد اویس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہیں اگر وہ ایسے غلط کام کر سکتے ہیں تو ہم بھی اپنے مذہب کا پر چار سرعام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ علماء کو اس ملک میں کوئی تحفظ نہیں مل رہا سنی تحریک میدان سیاست میں اس لئے آئی ہے کہ وہ ہر پاکستانی کے تحفظ کو یقینی بنا سکے ۔انکا کہنا تھا کہ سنی تحریک مفاد پرستی کی سیاست نہیں کرتی بلکہ وہ سیاست کررہی ہے جو امیر الموء منین نے کی تھی۔تقریب سے علامہ مولانا ظفر سعیدی،عبد الماجد سعیدی،جواد حسن گل،علامہ بشیر احمد نوری،علامہ ظفر ندیم،شکیل سعیدی،مفتی ہارون ودیگر آئمہ مساجد وعلماء اہلسنت نے اپنے اپنے خطابات میں مفتی طاہر ذیشان قادری کی حمائت کا اعلان کیا ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *