کراچی بم دھماکے میں شہید ہونے والے سندھ رینجرز اہلکار کوسپرد خاک کردیا گیا

05-04-2013shaheed1

 

خان پور(تحصیل رپورٹر)کراچی بم دھماکے میں شہید ہونے والے سندھ رینجرز اہلکار کورینجرز کے دستے کی سلامی  ،شہید کی  نماز جنازہ،جسد خاکی سپرد خاک کردیا گیا۔کراچی کے علاقہ کورنگی میں 3اپریل کو رینجرز کی گاڑی پر بم دھماکے کا وقعہ جب پیش آیا تھا تو اس میں خانپور سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ خان نامی رینجر زاہلکار شہید ہوگیا تھا جسکو ڈائریکٹر جنرل رینجر پنجاب میجر جنرل میاں محمد بلال حسین ودیگر اعلیٰ افسران کی ہدائت پر شہید کا جسد خاکی انکے آبائی علاقہ فیض آباد لایا گیا جہاں رینجرز کے دستے نے شہید کو سلامی دی اور بعد ازاں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔انماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو قومی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ شہید سیف اللہ خان کی ایک بیٹی اور بیٹا بھی تھا ۔

 

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *