تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے دوکان میں جاگھسی ،مسافرخاتون جاں بحق 25سے زائد مسافر زخمی

18-04-2013bus1

فیروزہ(باقرالزمان سے)تیزرفتارمسافربس تیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے دوکان میں جاگھسی ،جس کے نتیجہ میں خاتون مسافرموقع پر جاں بحق،ڈرائیورسمیت پچیس سے زائدمسافرشدید زخمی،فیروزہ ہسپتال میں طبعی امدادکے بعدشدیدزخمیوں کوشیخ زید بن سلطان ہسپتال بھجوادیا گیا،تفصیل کے مطابق لاہورسے سکھر جانے والی تیزرفتارمسافربس نمبری JB2458کراچی،صبح پانچ بجے کے قریب فیروزہ شہرمیں ڈاخل ہوتے ہوئے سنگین والمناک حادثے کا شکار ہو گئی،بدقسمت بس کو اورنگ زیب ولدکرم الہی چلا رہا تھا، فیروزہ کی شہری آبادی میں شہیدآبادموڑ کاٹتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث بس دوکان سے جا ٹکرائی،جس کے باعث دوکان مہندم ہو گئی،جبکہ مسافر بس کا سامنے اور بائیاں حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا،اور حادثے کے دوران بس میں سوارمیاں والی قریشیان کی رہائشی صفیہ بی بی زوجہ غلام اصغرموقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،جبکہ بس کا ڈرائیور اورنگ زیب شدید زخمی ہو گیا،جبکہ بس میں سوار پچیس سے زائدمسافرجن کا مختلف علاقوں سے تعلق تھا،شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں طبعی امداددی گئی،اور تشویش ناک حالات میں انہیں ضلعی ہسپتا ل شیخ زیدبن سلطان رحیم یارخان میں بھجوادیا گیا ہے جن میں بیشترکی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے،حادثے کے فوری بعد رحیم یارخان سے 1122،ایمبولینس سمیت ایدھی کی ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گیں،جن میں شدیدزخمیوں کو پہلے فیروزہ کے ہسپتال میں ابتدا ئی طبعی امداددے کر بعدازاں شیخ زیدبن سلطان ہسپتال بھجوادیا ،امدادی سرگرمیوں میں پنجاب پولیس اور پیٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے بھر پور حصہ لیا،المکہ کوچ کی مسافر بس دوکان سے ٹکرانے کے بعددوکان مہندم ہو گئی،صبح کا وقت ہونے کے باعث دوکانیں بند ہونے کے نتیجہ میں بڑئے انسانی حادثے سے بچاوہو گیا،تاہم بس میں سوارمسافرشدیدزخمی ہوئے،شدیدزخمیوں میں محمداسلم ولدمحمدابراہیم سکنہ کراچی ،غلام شبیر ولد مولا بخش سکنہ خیرپور،پرویز اخترولدعبدالرزاق سکنہ رحیم یارخان،محمدسلطان ولدولی محمد چک نمبر 132ساہیوال،منصورحسین ولد عاشق حسین سکنہ رحیم یارخان،عبدالرحمان ولداخترعلی سکنہ رحیم یارخان،محمدسلیم ولداللہ دتہ ،سکنہ صادق آباد،اللہ دتہ ولدشہا ب الدین سکنہ رحیم یارخان ،محمدشاہد ولدبشیراحمد سکنہ چنی گوٹھ،شامل ہیں جبکہ خواتین شدیدزخمیوں میں زرینہ بی بی زوجہ اخترعلی سکنہ رحیم یارخان ،فرحا نہ بی بی زوجہ اللہ دتہ سکنہ میاں والی قرشیاں،روبینہ بی بی زوجہ ارشادخان بستی رانجھے خان ،عذرابی بی زوجہ عاشق حسین سکنہ رحیم یارخان شامل ہیں،جبکہ پندرہ سے زائد معمولی مسافروں کو فوری طبعی امداددے کر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *