خان پور کی آبادی کے لئے واحد تفریح گاہ سٹی پارک اجڑ گیا

27-04-2013city1

 

خان پور )سٹی رپورٹر) 7لاکھ نفوس پر مشتمل خان پور کی آبادی کے لئے واحد تفریح گاہ سٹی پارک اجڑ گیا ٹوٹے باتھ روم جاگنگ ٹریک دھول اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث درخت پودے گروانڈز خراب ہونے لگے 14ایکٹر پر محیط سٹی پار ک آج سے کچھ عرصہ قبل تک ڈویژن بہاول پور کا سب سے بڑا عوامی تفریحی پارک تھا جوکہ خوبصورتی کے اعتبار سے بھی مشہور تھا یہاں مرد خواتین بچوں کی بڑی تعداد تفریح کی غرض کے علاوہ جاگنگ کے لئے بھی آتے تھے گذشتہ کچھ عرصہ سے سٹی پارک خان پور میں بنائے جانے والے باتھ رومز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جاگنگ ٹریک پر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے دھول اڑرہی ہے جبکہ سٹی پارک گراونڈ اور یہاں لگائے گئے پودے اور درخت مناسب وقت پر پانی نہ ملنے سے خشک ہوکر گلستاںکا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ بچوں کے لئے نصب جھولے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں شہری حلقوں نے کمشنر بہاول پور ڈی سی او رحیم یارخان سے سٹی پارک کا نظام درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *