ریلوے کی اراضی پر قابض افراد کے خلاف ریلوے حکام کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

26-04-2013taj1

 

خان پور ( نامہ نگار) ریلوے کی اراضی پر قابض افراد کے خلاف ریلوے حکام کا  ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ، ریلوے لائن سے ملحق اراضی واگذار کروا لی ،  اے ای این ریلوے پولیس کی بھاری جمیعت کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ،  گذشتہ روز اے ای این ریلوے ملک غلام اصغر نے ریلوے پو لیس کی بھاری جمیعت کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ، ریلوے حکام و اہلکاروں نے خصوصاً ریلوے لائن سے ملحق جگہوں کو خالی کرایا ، کوئلے کے دکانیں ، مویشیوں کے بھانے اور ٹی اسٹالز اور لکڑی کے ٹال انہوں نے خالی کرائے ، اس موقع پر متاثرہ افراد نے میڈیا کو بتایا کہ جن لوگوں کی ”لائن ” ریلوے پولیس اور آئی ڈبلیو آفس والوں سے ملی ہو ئی تھی یا جنہوں نے سیاسی لوگوں سے سفارشیں کروائیں انہیں نہیں چھیڑا گیا اور ہم بے وسیلہ لوگوں کے چھپرے ڈھا دئے گئے ، جبکہ اے ای این ریلوے ملک غلام اصغر نے میڈیا کو بتایا کہ ساری کاروئی بلا امتیاز و تفریق ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *