سرکس کے شیر جتنے چاہے ڈرامے کر لیں اب ان کی باری نہیں آئے گی:عمران خان

27-04-2013pti1

 

خان پور( سپیشل رپورٹر )تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے پاکستان پر سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کر لیا ہے کہ تحریک انصاف کے ذریعے تبدیلی لا کر خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جائے وہ خان پور میں ایلمنٹری کالج گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کی میں پر زور مذمت کر تا ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ میں ان لوگوں گذارش بھی کرتا ہوں کہ وہ صرف 13دن صبر کر لیں 11مئی کے بعد ان کو بدلے ہوئے پاکستان اور صحیح جمہوری حکومت کا نقشہ مل جائے گا انہوں نے کہا کہ سرکس کے شیر جتنے چاہے ڈرامے کر لیں اب ان کی باری نہیں آئے گی 25سال میں 5دفعہ باریاں لے کر وہ کچھ نہ کر سکے تو وہ اب چھٹی بار ملک کیلئے بھلا کون سا تیر ماریں گے عمران خان نے کہا کہ باریاں لینے والوں نے ایک بھی ادارے کو بہتری کی طرف گامزن نہیں کیا بلکہ تمام اداروں کو تباہ وبرباد کر رکے رکھ دیا ہے زرداری نے قوم کے ساتھ جو کیا وہ تو اسے تسلیم کر تا ہے مگر لاہور کے ڈرامے بازوں نے مینار پاکستان پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف ٹینٹ لگا کر پنکھے جھلے مگر ان کو پتہ نہیں کہ عوام اب ان کے شوباز ڈراموں سے تنگ آ چکی ہے آئین کے آرٹیکل 158کے مطابق صوبے اپنی بجلی پیدا کر سکتے ہیں مگر پنجاب کے سابق حکمرانوں نے ایسا کچھ نہیں کیا الٹا ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت برباد کر دی بلدیاتی نظام تک نہیں بنایا انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی خوشحالی نظام کے ذریعے آتی ہے میں نے کرکٹ کی وجہ سے مغرب سمیت پوری دنیا دیکھی ہے وہاں جو محنت کرتا ہے اسے پھل ملتا ہے مگر یہاں کے حکمران کرپشن کے پٹواری ہیں جو پاکستانی اربوں روپے باہر لے کر بیٹھے ہیں وہ ملک میں اپنا سرمایہ نہیں لا سکتے اگر ہمیں پاکستان کو خوشحال بنانا ہے تو کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے اللہ پاک نے اس ملک کو سب کچھ دیا ہے مگر ایماندار لیڈر شپ نہیں مل سکی انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے لیڈر ہمارے نبی حضرت محمد ۖ ہیں ان کے دور کے بعد دنیا پر 7سو سال تک مسلمان سپر پاور کے طور پر رہے مگر یہاں یہ المیہ ہے کہ سب سے بڑا ڈاکو ہمارے ملک کا صدر بن گیا ہے دوسری طرف اپوزیشن کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں یہ لوگ پاکستانی کرنسی کو گرا کر اپنے ڈالر کو مستحکم کرتے ہیں جن کے بچے باہر ہیں جن لیڈروں کی جائیدادیں بینک بیلنس دوسرے ملکوں میں ہے انہوں نے اس ملک کی کیا خدمت کرنی ہے تحریک انصاف کے سونامی سارے پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے 11مئی کو عمران خان کیلئے نہیں بلکہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے الیکشن بوتھوں پر جائیں اور تحریک انصاف کو ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ 11مئی کو سرکس کے شیروں کی بلے کے ساتھ پھینٹی لگے گی قبل ازیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے این اے 193کے امیدوار میاں غوث محمد نے کہا کہ لاہور کے فرعونوں کی کشتی 11مئی کو ڈوبنے والی ہے یہ لوگ 25سال سے ملک کو لوٹتے چلے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں ایک طرف ایفیڈرین کیس کے بدنام زمانہ سمگلر اور دوسری جانب ناجائز سرمایہ رکھنے والے امیدوار ہیں جبکہ 12مئی کو ضلع کی تقدیر کو اپنے ہاتھوں میں لینے کے دو دعویداروں مخدوم احمد محمود اور چوہدری منیر ہدایت اللہ کو عوام کے قدموں میں بٹھائوں گا انہوں نے کہا کہ ہر سال ابوظہبی سے آنے والے 50ارب روپے عوام کی بجائے حکمرانوں کی جیب میں چلے جاتے ہیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ملک کو بچانے کیلئے عمران خان کا آنا انتہائی ضروری ہے ان جلسوں کے بعد ضلع رحیم یار خان کی 6قومی اور 13صوبائی سیٹوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان با شعور عوام کا ضلع ہے اب وہ کسی مداری یا شعبدے بازوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *