سحر گرلز سیکنڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم کا انعقاد کیا گیا

27-04-2013school

 

خان پور( نمائندہ خصوصی  )سحر گرلز سیکنڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے فرائض انجام دینے والے چیمبر آف کامرس کے صدر میاں محمود نے سالانہ امتھانات میں فرسٹ،سیکنڈ اور تھرڈ آنیوالے بچوں میں شیلڈز ودیگر انعامات تقسیم کئے ۔میاں محمود نے اس موقع پر گڑھی اختیار خان رو ڈ پر واقع اپنی کاٹن فیکٹری کے عقب موجود رقبہ میں پرائمری سکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے اندازہ ہو گیا ہے کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے یہاں طالبات کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہے ،ڈی سی او سے ملاقات کر کے پرائمری تک مفت تعلیم دلوانے کے لئے وہاں سکول کا قیام ممکن بنایا جائے گا۔سکول کے پرنسپل منور حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ایجو کیشن کے ڈائریکٹر کی توجہ کی وجہ سے آج تیرہ لاکھ بچے پرائیویٹ سکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں جس سے والدین کو بہتر نتائج ملے ہیں اب ضروری ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو حکومت کی طرف سے خصوصی تنخواہ فنڈ جاری کیا جائے۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *