حلقہ کے عوام کی اکثریت نے سنی تحریک کو کامیاب کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے:مفتی طاہر ذیشان قادری

27-04-2013sunni

 

خان پور( نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے صوبائی حلقہ 290سے امیدوار مفتی طاہر ذیشان قادری نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کی اکثریت نے سنی تحریک کو کامیاب کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے حتیٰ کہ ووٹر ز نے دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی جھوٹی باتیں سن سن کر تنگ آکر انہوں نے اکثر علاقوں میں انکے دا خلوں پر پابندیاں لگا دی ہیں ۔وہ غریب آباد میں الیکشن آفس کا افتتاح کر نے کے بعد رائو جاوید شہید فائو نڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرر ہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ انکی کامیابی کے امکانات ابھی سے عوام کو دکھائی دے رہے ہیں جس سے مخالف امیدواروں کی رات کی نیندیں اڑ گئی ہیں حقیقی وجہ یہ ہے کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کا منشور لیکر سیاسی میدان میں اتری ہے اور یکدم ہی سنی تحریک کی مقبولیت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام ملک میں وہی نظام چاہتے ہیں جو سنی تحریک چاہتی ہے ۔تحصیل صدر جواد حسن گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی شکست گیارہ مئی کو واجح ہو جائے گی اور عوام انکو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات اور انکو درپیش مسائل سے اس وقت نکالا جا سکتا ہے جب ملک میں عوام تبدیلی لائیں گے۔کارنر میٹنگ میں رائو جاوید،سرور سعیدی،رائو شفیق،رائو اکرم،رانا محمود،رانا ساجد رائو برادری ،رانا برادری ،قریشی برادری،رحمانی برادری اور گجر برادری کی جانب سے مفتی طاہر ذیشان قادری کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ عباسی برادری کی جانب سے شکیل عباسی،صابر عباسی،سعید عباسی،ملک شاہد،غلام مصطفی،توصیف حیدر،عبد القدیر عباسی،ارسلان عباسی،قاسم علی،زاہد عباسی،نوید عباسی،عدنان عباسی،رحیم عباسی،وحید عباسی،اختر عباسی،غلام رسول عباسی ودیگر نے بھی مفتی طاہر ذیشان قادری کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *