مزدورکے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے اگر ہمارا مزدور بے حال ہے تو ملک کیسے ترقی کرسکتاہے:شیخ فیاض ،اعجاز شفیع

01-05-2013mazdor1

 

خان پور (  فیاض بلوچ سے ) یکم مئی مزدور ڈے کے حوالے سے غلہ منڈی جدید میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شیخ فیاض الدین ،چوہدری اعجاز شفیع ،صدر تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی ،چیئرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی رحیم یارخان خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،شیخ وقار الدین ،جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں محمد احمد سبحانی ،قاری خضر حیات سمیت دیگر نے مزدور وں کے اجتماع سے خطاب میں کہاکہ مزدوروں کے حوالے سے پچھلی حکومت نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے آج بھی محنت کش طبقہ بے حال اور پریشان ہے بجلی کے بحران نے صنعتوں کا پہیہ جام کردیاہے شیخ فیاض الدین اور چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہاکہ مزدورکے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے اگر ہمارا مزدور بے حال ہے تو ملک کیسے ترقی کرسکتاہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جوکہ خود کو مزدوروں کی جماعت کہتی ہے اس کی غریب کش پالیسوں نے عوام اور متوسط طبقہ کو زندہ درگور کردیاہے صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی نے تقریب سے خطا ب میں کہاکہ کسی ملک میں ایسانظام نہیں کہ ایک ہی چیز کے 3مختلف ریٹس ہوں مگر پاکستان میں ایک ہی بجلی کے گھریلو علیحدہ کمرشل الگ ریٹس ہیں اس کے علاوہ صبح اور شام کے استعمال میں علیحدہ علیحدہ ریٹس ہیں اس ظلم کو بند کیاجائے CNGاور بجلی بحران نے پنجاب کے عوام کو بے حال کردیا ہے چیئرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ نے کہاکہ کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے روٹی کپٹرا مکان کا نعرہ لگانے والوں نے محنت کش کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے شیخ وقار الدین نے خطاب میں کہاکہ اگر 11مئی کو ہم نے درست فیصلہ کرکے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرلیا تو لیڈی حکومت سے نجات کے لئے بہترین اور عملی اقدامات کرسکتے ہیں اس موقع پر راجہ اسد نسیم ،قاری خضر حیات ،چوہدری محمد اظہر ،خواجہ ایاز کریم ،شاہد سہیل موتی ،چوہدری اظہر قدیر سمیت دیگر بھی موجود تھے آخر میں غلہ منڈی کے پلے داروں کے درمیان مختلف مقابلے ہوئے جس میں مختلف کارکردگی کا مظاہرہ اور نمایاں پوزیشن لینے والے مزدوروں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *