کرپشن کے خاتمہ کے لئے مسلم لیگ (ن) کو بر سر اقتدار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے:شیخ فیاض الدین

27-04-2013fiaz

 

خان پور: قومی حلقہ 193سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کے قیام اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے مسلم لیگ (ن) کو بر سر اقتدار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور عوام ہی ان ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔وہ موضع نواں آرائیں ،جیٹھہ بھٹہ ودیگر مقامات پر کارنرمیٹنگزسے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سابقہ حکومت نے بے دردی سے لوٹا اور اور سرمایہ بیرون ممالک منتقل کر کے اب عیاشیوں میں مصروف ہیں اب وقت آگیا ہے کہ عوام ملک کو بچانے کے لئے کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں کو پولنگ کے روز سیاست سے ہمیشہ کے لئے آئوٹ کر دیں۔صوبائی حلقہ 290سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اعجاز شفیع نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے کیونکہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی میں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں عوام میں آگ تقسیم کر گئی ہے جس میں یہاں کے غریب عوام جل رہے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف کی جانیوالی بیرونی سازشوں میں زرداری کا ٹولہ براہ راست ملوث ہے انکو بے نقاب کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح حلقہ کے عوام نے ہم پر پہلے اعتماد کا رشتہ قائم رکھا آج بھی اس لئے قائم ہے کہ ہم نے ان سے جو وعدے کئے انکی تکمیل کی ۔اس موقع پر میاں شا ہد انجم،شیخ وقار الدین،میاں طارق جاوید،شیخ عماد الدین،ملک محمد اسلم،محمد اشرف ملک ودیگر موجود تھے۔

 

خان پور۔سٹیزن ایکشن فورم کے سٹی صدر عبد العزیز انجم اور حکیم لیاقت علی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ عمران خان کا خان پور جلسہ ناکام ہوا ہے کیونکہ اس جلسہ میں وہ لوگ شامل تھے جن کے منہ سے ابھی دودھ کی سمل آتی ہے اور نہ ہی انکے ابھی شناختی کارڈ بنانے کی عمر پوری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو کرسیاں پنڈال میں لگائی گئی تھیں وہ بھی خالی پڑی رہیں جبکہ پنڈال میں اکثریت کا تعلق پیپلز پارٹی کے جیالے گروپ سے تھا جو تحریک انصاف کے امیدوار اپنے سگے بھائی کی طرف سے بھیجے گئے تھے۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار کے دن میں خواب دیکھ رہی ہے جبکہ خواب اور حقیقت میں بہت فرق ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پورے ملک میں کلین سویپ کریگی اور چاروں صوبوں میں حکومت بناکر ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کریگی ۔انہوں نے کہا کہ خان پور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ فیاض الدین اور چوہدری اعجاز شفیع کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور عوام نے انکی حمایت کا فیصلہ کر دیا ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *