این اے 193اور پی پی 290میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کا سفر جاری, شاندار جلسے تاریخی استقبال

03-05-2013ejaz1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) این اے 193اور پی پی 290میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کا سفر جاری ہے چک 19/Pنواں کوٹ روڈ پر 6محلوں کے شاندار جلسے تاریخی استقبال اہلیان مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل گئی امیدواران شیخ فیاض الدین اور اعجاز شفیع کا مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193سے امیدوار شیخ فیاض الدین اور صوبائی حلقہ پی پی 290سے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے گذشتہ روز چک 38/P,45/P,195/P,100/1L,120/1Lمیں مختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کیا مسلم لیگی ورکر وں نے ماڑی اللہ بچایا سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں پل چک 10/Pپہنچایا جہاں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس میں مڑل برادری اورلاڑ برادری ،ارائیں برادری نے حمایت کا اعلان کیا جبکہ نہر عباسیہ پار نواں کوٹ روڈ پر سابق نائب ناظم حاجی امام بخش مظہر اور سابق کونسلر چوہدری طارق علی طرف سے اختر آباد کے قریب شانداراستقبال کیا گیا اونٹوں کا روایتی رقص بھی پیش کیاگیا جبکہ تیمور کالونی ،جمال آباد،ارشاد کالونی ،رفیق آباد ،ریاض کالونی ،ملک آباد اور تھہیم آباد بستی سلیمان کے سینکڑوں رہائشیوں پر مشتمل اجتماع سے خطاب میں چوہدری محمد اعجاز شفیع ،شیخ عماد الدین ،خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،حاجی مراد خان اور دیگر نے کہاکہ دن بدن مسلم لیگ(ن) ناقابل شکست جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اس موقع پر سعید خان جتوئی ،حاجی مولا بخش جتوئی ،عتیق الرشید جتوئی ،حاجی ذوالفقار تھہیم ،حاجی اجمل تھہیم ،ڈاکٹر عبدالغفور ،بشیر احمد غوری ،عیٰسی خان بلہوڑہ ،شوکت خان گوپانگ ،ملک ریاض اعوان ،ماسٹر امانت علی ،حاجی بشیر احمد ،جام نواز احمد مڑل ،جام فرید مڑل ،حافظ فیاض احمد ،جام عبدالغفور ،جام عبدالستار ،ملک محمد یعقوب ،مولوی عبدالمجید ،میاں طاہر ،حاجی عبدالغفور مڑل اور دیگر موجود تھے دریں اثناء اہلسنت والجماعت نے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کی حمایت کا ااعلان کیا تحصیل صدر مولانا محمد یعقوب نے یہ اعلان چک 10/Pکے پل پر کیا ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *