باراتیوں کی بس کو حادثہ ،8بچوں سمیت 24مرد وخواتین شدید زخمی

 

خان پور(  سپیشل رپورٹر )باراتیوں کی بس کو حادثہ ،8بچوں سمیت 24مرد وخواتین شدید زخمی۔ہسپتال کا عملہ زخمیوں کو طبی امداد نہ دے سکا۔شہری سراپا احتجاج۔ خان پور کے نواحی علاقہ چک 91/1Lمیں تیز رفتاری کے باعث باراتیوںسے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8بچوں سمیت 24مرد وخواتین شدید زخمی ہو گئے جنہیں پولیس وین کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاںمریضوں عبدالحق ولد منظور احمد ،عرفان ولد سلیمان ،پروین دختر گاگن ،زینت دختر الاول ،صغراں مائی دختر مومن ،نیامت مائی دختر مکین ،جلال ولد عثمان ،شاہد ولد عبدالغفور،احمد بخش ولد عبدالمجید ،دلیل ولد اصغر،ہرچند ولد اصغر،اعجاز ولد نہال،محمد اسماعیل ولد غلام قادر،علی شیر ولد شبیر احمد  کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد دی گئی بس حادثے کے بعد ریسکیو 1122سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے کو مختلف علاقہ کے رہائشیوں نے ٹیلیفون پر اطلاع دی مگرایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم میاں نے جائے حادثہ پر ایمبولینس تک بھیجنا گوارا نہ کیا۔ جب مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اہل علاقہ نے اپنی مدد آپکے تحت لائے تو مریضوں کیلئے ادویات بھی باہر سے منگوائی گئیں۔ انتظامیہ کے اس رویے کی شدید مذمت کر تے ہوئے شہریوں نے ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم میاں کیخلاف احتجاج کرتے ہونگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی اس وقوعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *