مخدوم خسروبختیار میرے حلقے کے عوام کو حراساں کررہے ہیں:میاں محمد اسلم

 

خان پور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے میرے حلقہ کے عوام کو حراساں کرنے کے لئے ان پر جھوٹے مقدمات کا اندراج اپنے حواریوں کے ذریعے شروع کردئے ہیں لیکن میں اپنی بھر پور کوششوں سے حلقہ کے عوام کا دفاع کروں گا۔صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخدوم خسرو بختیار دراصل یہاں کے ووٹرز پر دبائو ڈال کر انکو حلقہ میں آئندہ چند روز میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے سے روکنا چاہتے ہیں لیکن انکی ایسی سیاسی انتقامی کاروائیوں میں یہاں کے عوام ہر گز نہیں آنیوالی کیونکہ آج کا ووٹر با شعور ہے اور اس طرح کے دبائو اور سازشوں کا خود مقابلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ووٹرز کو دھمکانے کا عمل اگر بند نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی کے جیالوں کو آزاد چھوڑ دیں گے اور تمام حالات کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی جو پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں کا حصہ ہیں۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *