تحصیل کونسل خان پور کی فائر بریگیڈز 2ماہ سے خراب

 

خان پور (نمائندہ خصوصی)تحصیل کونسل خان پور کی فائر بریگیڈز 2ماہ سے خراب 14لاکھ روپے کی لاگت سے پریشر گیئر اور واٹر پمپ خریدنے کی کوٹیشن لینے کے بعد ٹی ایم اے افسران مقامی طور پر صرف چند ہزار روپے میں پرانی مشنری کو ہی ریپیئر کرانے کا پروگرام بنا لیا اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ تحصیل کونسل نے خراب فائر بریگیڈ کے پریشر گیئر اور واٹر پمپ کیلئے حسین حبیب کمپنی سے نئی مشنری کی خریداری کیلئے 14لاکھ روپے کی لاگت سے اخبار اشتہار منظور کیا بعد ازاں مقامی کھرادیہ محمد صادق سے رابطہ کر کے پرانے پریشر گیئر اور واٹر پمپ کو محض چند ہزار روپے کے عوض دوبارہ ریپئر کرانے کا پروگرام بنا لیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹریکٹروں کی مرمت اور فائر بریگیڈوں کی مرمت کے عوض لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن سامنے آچکی ہے ایک بار پھر نئی مشینری کے نام پر پرانی مشینری کو ریپئر کرا کے لاکھوں روپے ہضم کرنے کے منصوبے کو عملی جامع پہنچایا جارہا ہے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر تحصیل میونسپل آفیسر عنایت اللہ خان نے بتایا کہ پرانی مشینری کی ریپئرنگ کرنے والے کھرادیہ نے ایک سال کی گرنٹی دینے کا وعدہ کیا ہے جب 2اڑھائی لاکھ میں درستگی ہو سکتی ہے تو پھر 14لاکھ روپے کی خطیر رقم کیوں خرچ کی جائے عوامی وسماجی حلقوں نے کہا ہے کہ قبل ازیں فائربریگیڈز کی خرابی کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اس پر پرانی مشینری کو ریپئر کرانے سے ہر وقت دوبارہ خرابی کا خدشہ موجود رہے گا اس لئے نئی مشینری ڈلوا کر فائر بریگیڈز کو درست کرایا جائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *