زہرہ شاہد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پاکستان تحریک انصاف خان پورکی احتجاجی ریلی

31-05-2013pti1

 

خان پور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کی رہنما مقتولہ زہرہ شاہد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پاکستان تحریک انصاف خان پور کے تحصیل عہدیداروں اور کارکنوں نے تحصیل صدر مختار گجر کی قیادت میں چوک درخواستی سے نواں کوٹ چوک تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ریلی جب نواں کوٹ چوک پر پہنچی تو ریلی کے شرکاء بہاولپور رحیم یار خان روڈ کو دھرنا دے کر بند کر دیا اور کراچی کی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر مختار گجر نے کہا ہے کہ زہرہ شاہد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومتی ادارے ایم کیو ایم اور دیگر مخالف جماعتوں سے ملی بھگت کر چکے ہیں انہوں نے کہ زہرہ شاہد کا قتل کسی صورت بھی رائیگا ں نہیں جائے گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر بنیادی رکن چوہدری محمد انور نے کہا کہ تحریک انصاف ملک بھر میں ایک نئی طاقت اور مضبوط جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اس لئے پی ٹی آئی کے ورکروں کا قتل عام اور تشدد مخالف جماعتوں کی سوچی سمجھی پلاننگ کا نتیجہ ہے پورے ملک کے کارکن سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج نوٹ کرائیں گے مخالف جماعتیں جتنی مرضی پراپیگنڈہ کر لیں تحریک انصاف مضبوط چٹان کی طرح کھڑی رہے گی اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد خالد،عامر خان ،اومی راٹھور ،عدنان گجر،ملک شاہنواز،مشتاق قریشی ،ڈاکٹر عابد نذیر رانا،جام فیاض امین ،محمد دانیال ،محمد صفدر ،بدر الدین ،خواجہ محمد زبیر،خواجہ عزیز،بلال حیدر ساہی ،غلام یٰسین ایڈووکیٹ ،خواجہ محمد سلیم یحییٰ،زاہد خان ،عبدالرحمن بابا پٹھان ،قیوم خان پٹھان ،ملک ذیشان ،اویس حمید ،محمد حکیم ،محمد جامی ،محمد شبیر ،ملک ذیشان ،محمد شہریار بھٹی کے علاوہ سینکڑوں عہدیداراں نے شرکت کی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *