سگریٹ نوشی معاشرے میں موجود تمام لوگوں کو متاثر کرتی ہے:ڈاکٹر محمد شاہد حنیف

dr

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) سگریٹ نوشی ایک علت ہے جوکہ نہ صرف سگریٹ پینے والے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ معاشرے میں موجودہ تمام لوگوں کو متاثر کرتی ہے اس سے معاشرے میں موجود تمام لوگوں کو متاثر کرتی ہے اس  سے معاشرے کو اجتماعی اور انفرادی طور پر جسمانی ،ذہنی اور اخلاقی نقصان پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹروں نے سگریٹ نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ہونے والےایک سروے میں کیا ہے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاہے کہ عادی افراد نہ صر ف خود سگریٹ چھوڑیں بلکہ آنے والی نسل کو اس سے بچائیں کیونکہ ایک سگریٹ چھوڑنے والا شخص بہت سارے لوگوں کے لئے سبق بن جاتاہے شیخ زید ہسپتال کے ایم او ڈاکٹر محمد ریاض دل کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد الیاس اور بچوں کے ڈاکٹر فداء الرحمان بلوچ نے کہاکہ سگریٹ نوشی کے گہرے اثرات انسان کو اس قدر متاثر کرتے ہیں کہ اس کا بعد میں کوئی ازالہ نہیں ہے سگریٹ نوشی کے خلاف کھیلوں کو فروغ دیا جائے ہومیوڈاکٹر شاہد حنیف اور چوہدری محمد یوسف نے کہاکہ سگریٹ کا راستہ روکنے کی خاطر مسلسل مہم جوئی کی ضرورت ہے شعور آگہی پر خصوصی توجہ دی جائے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *