غریب نادار ،ضرورت مند طلباء وطالبات کی تعلیم کے لئے مدد کرنا مملکت کی ذمہ داری ہے:خواجہ محمد ادریس

خان پور (  نمائندہ خصوصی) چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ غریب نادار ،ضرورت مند طلباء وطالبات کی تعلیم کے لئے مدد کرنا مملکت کی ذمہ داری ہے وہ 30ہونہار طلباء میں فوری سکالر شپ سکیم کے تحت وظائف کی تقسیم کی تقریب  میں خطاب کررہے تھے یہ تقریب گورنمنٹ مڈل سکول حلقہ نمبر 2میں  منعقد ہوئی تقریب کی صدارت ہیڈماسٹر سعید الدین قریشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ تھے مہمان اعزاز ممبر قومی اسمبلی پاکستان شیخ فیاض الدین کے چھوٹے بھائی شیخ ریاض الدین تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ نے کاہکہ تعلیم ہی موجودہ دور میں سکہ رانج الوقت ہے اور جس کے پاس تعلیم نہیں ہے وہ موجودہ معاشرہ میں انکھیں ہوتے ہوئے بھی اندھا ہے انہوں نے کاہکہ دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے اس میں تعلم کا حصول اشد ضروری ہے قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر سعید الدین قریشی نے کہاکہ خواجہ محمد ادریس کیو جہ سے ضلع میں سفارش اور کوشش کے بغیر وظائف مستحق طلباء کو ان کے گھروں پر  مل رہے ہیں اس موقع پر شیخ ریاض الدین نے کہاکہ ہم قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے ملنےو الے فنڈز گورنمنٹ سکول حلقہ 2کی عمارت کو ڈبل سٹوری بنوائیں گے اس موقع پر ایک معذور بچے کو 3ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *