محکمہ انہار خان پور کے مقامی افسران اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت کے ذریعے نہر اپر امیر دین دسٹی میں کاشتکاروں کا استحصال

 

خان پور (نمائندہ خصوصی)محکمہ انہار خان پور کے مقامی افسران اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت کے ذریعے نہر اپر امیر دین دسٹی میں کاشتکاروں کا استحصال غیر قانونی طور پر نہر کے رخ کو موڑ دیا گیا متاثرہ زمینداروں کی سیکرٹری ایری گیشن کیپٹن (ر) زاہد سعید سے ملاقات اور تحریری درخواست کے بعد محکمہ میں کھلبلی مچ گئی گذشتہ روز اپر امیر دین دسٹی کے آب نوش راجہ اسد نسیم نے ایک وفد جس میں راجہ ایوب الرحمن ،راجہ اذکار حمید ،راجہ زاہد رشید ،راجہ ناصر حمید ،راجہ اویس حمید ایڈووکیٹس،قمر بھلر سمیت دیگر کے ساتھ سیکرٹری آب پاشی پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کو ایک تحریری درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ موگہ نمبر 13644/Rاپر امیر دین دسٹی کے آب نوش ہیں اور اس سے قبل بہتر آب نوشی وآب پاشی کیلئے موگہ کو تبدیل کراکہ منظور کرایا جو ایک سال تک موگہ کام کرتا رہا اس کے بعد محکمہ کے افسران اور اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر الائنمنٹ کو تبدیل کیا اور موگہ مذکور سے تقریباً 30فٹ پہلے نہر کا رخ تبدیل کر لیا اس طرح سے نہ صرف پانی کی سپلائی کم ہو گئی بلکہ پیداوار میں بھی سخت کمی آئی ہے اور زمینداروں کو ہر فصل پر لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس پر زمیندار مذکورین نے محکمہ کو 5مئی 2012ء کو موگہ کی اصلاح کی استدعا کی جس پر ضلع دار نے اور سب انجینئر نے نہر کو غیر قانونی طور پر رخ موڑنے پر محکمہ اور زمینداروں کا لاکھوں روپے کا نقصان لکھا اور اسے فوری درست کرنے کیلئے اپنی رپورٹیں اعلیٰ حکام کو بھجوائیں مگر ایک سال گزرنے کے باوجود بھی اس پرکوئی عملدرآمد نہ ہوا سیکرٹری ایری گیشن پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے چیف انجینئر انہار بہاولپور ملک خورشید الرحمن اور ایس ای انہار رحیم یار خان کیپٹن (ر) رانا آصف محمود کو موقع پر ہدایات دیں کہ فوری طور پر اس غیر قانونی اقدام کو ختم کرکے سابقہ پوزیشن کو بحال کیا جائے جس کے بعد محکمہ انہار خان پور کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ مذکورہ زمینداروں نے ایس ای انہار رحیم یار خان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وہ خود موقع کا ملاحظہ کریں اور نہر کے غیر قانونی کٹ کو ختم کراکے اصل موگہ کی صورتحال بحال کرائیں بصورت دیگر علاقہ کے زمیندار محکمہ انہار خان پور اور رحیم یار خان کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے بعد ازاں درخواست گزار راجہ اسد نسیم نے بتایا کہ میں نے سیکرٹری ایری گیشن کو یہ بھی بتایا ہے کہ غیر قانونی اقدام اور نہر کو غیر قانونی طریقے سے موڑنے سے ناصرف زمینداروں کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ محکمہ کو بھی لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے جس میں درستگی نہ کرنے پر ایکسین انہار خان پور ڈویژن ملک فیض الرسول ،ایس ڈی او انہار پکالاڑاں شوکت حظیفہ ،سب انجینئر محمد سلیم کیخلاف بھی احتجاجی جلوس اور دھرنوں کا پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے ۔

Related posts

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *