پولیس کا جواء کے اڈہ پر کامیاب چھاپہ 7ملزمان داو پر لگی رقم سمیت گرفتار

01-06-2013crime

 

پولیس کا جواء کے اڈہ پر کامیاب چھاپہ 7ملزمان داو پر لگی رقم سمیت گرفتار

خان پور (نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی خان پور کے سب انسپکٹر امجد حسین دشتی کا مخبری پر بستی جٹکی میں قائم جواء کے اڈہ پر کامیاب چھاپہ 7ملزمان داو پر لگی رقم سمیت گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی خان پور کے سب انسپکٹر امجد حسین دشتی نے صحافیوں کو بتایا کہ بستی جٹکی میں قائم بدنام زنامہ جواء کے اڈہ پر ڈرمائی انداز میں چھاپہ مارا تو 7ملزمان احمد دین ،حاجی اختر ،نذیر حسین ،اکبر ،بلال ،عاشق ،رمضان جواء کھیلنے میں مصروف تھے جنہیں موقع پر گرفتار کرلیاگیا داو پر لگی رقم 17240روپے اور تاش بھی برآمد کرلی گئی سب انسپکٹر امجد حسین دشتی نے بتایا کہ جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جارہاہے جواری اور منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیںا نہوں نے کہاکہ شہر خان پور کو تمام تر کرائم سے پاک کردیاجائے گا۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *