ڈاکٹر خان وزیر کی عدم بازیابی کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز لیڈی سپروائزر کی احتجاجی ریلی

01-06-2013helth

 

 

ڈاکٹر خان وزیر کی عدم بازیابی کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز لیڈی سپروائزر کی احتجاجی ریلی

 

خان پور (نمائندہ خصوصی)50روز قبل اغواء ہونے والے ڈسٹرکٹ کرآرڈی نیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر خان وزیر کی عدم بازیابی کیخلاف تحصیل خان پور بھر کی سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز لیڈی سپروائزر اور ڈرائیور حضرات نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی لیڈی ہیلتھ ورکرز لیڈی سپروائزرز نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ری؛لی بلدیہ چوک سے ہوتی ہوئی دوبارہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچی جہاں پر خطاب کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ ،روبینہ ناز،کوثر پروین ،عائشہ صدیقہ ،شبانہ ،کشور،رخسانہ بی بی ودیگر نے کہا کہ 50روز گزر جانے کے باوجد ڈاکٹر خان وزیر پر ان کے بیٹے اور ڈسپنر کو انتظامیہ بازیاب نہ کراسکی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ایک ہفتہ کے اندر موثر پیش رفت نہ کی تو تحصیل بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز سپر وائزرز اور عملہ نیشنل پروگرام خاندان منصوبہ مجبوراً چھوڑ کر ہڑتال کریں گے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے ہمارا امتحان نہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ اب تک ڈاکٹر خان وزیر سمیت تمام منصوبوں کا پتہ چلانے میں ناکام ہے انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے از خد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *