چولستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے:شیخ فیاض الدین

07-09-2013mpa1

 

خان پور(نمائندہ خصوصی) چولستان یوتھ آرگنائزیشن کے وفد کی ایم این اے شیخ محمد فیاض الدین سے ملاقات وفد میں صدر عمردین منگریہ،سینئرنائب صدر احسان کوہری ،نائب صدر مقصود احمدکلر،جنرل سیکرٹری محمد یار گھینہ ،یونٹ صدر محمد دین منگریو ،مرکزی پریس سیکرٹری کریم داد منگریواور دیگر شامل تھے اس موقع پراحسان اللہ کوہری نے چولستان کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ دور حکومت میں چولستانیوں کے حقوق غصب کئے اور عوام کو ہمیشہ نظرانداز کیا اور تعلیم کے لئے سکولوں کی کمی اور صحت کے لئے بنیادی مراکز نہ ہونے کے برابر ہیں اس موقع پر ایم این اے شیخ فیاض الدین نے کہاکہ چولستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے مسلم لیگ (ن) کے حکومت نے چولستان کے لئے بے پناہ ترقیاتی منصوبوںکا پلان ترتیب دیاہے انہوںنے کہاکہ حکومت بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جوبہت جلد حل کرلی جائیں گی۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *