خان پور میں محرم الحرام کے سلسلہ میں مختلف آستانوں اور امام بارگاہوں میں مجالس کا سلسلہ جاری رہا

14-11-2013jaloos

 

خان پور میں محرم الحرام کے سلسلہ میں مختلف آستانوں اور امام بارگاہوں میں مجالس کا سلسلہ جاری رہا

خان پور (احمد قریشی سے)ملک کے دیگر شہروں کی طرح خان پور میں بھی محرم الحرام کے سلسلہ میں مختلف آستانوں اور امام بارگاہوں میں مجالس کا سلسلہ جاری رہا جبکہ آج 10محرم الحرام کے دن خان پور کے 5آستانوں سے تعزیہ ،علم ،ذوالجناح،سیج سمیت دیگر جلوس نکالے جائیں گے جس کی ابتدا امام بارگاہ دربار حسین سے ہو گی جس کے بعد آستانہ لوہاراں کا مرکزی جلوس تھانہ سٹی کے سامنے دربارحسین کے جلوس کے جلوس کے ساتھ شامل ہو گا نماز ظہرین کے ادائیگی کے بعد یہ جلوس محلہ خواجگان چوک میں پہنچے گا جہاں سے آستانہ یار شاہ اور آستانہ ٹھٹھاراں کے جلوس بھی اس میں شامل ہوں گے جلوس کے روٹ میں محلہ صدی وال میں آستانہ اللہ دتہ کا جلوس شامل ہو گا جو صدر چوک اور پھاٹک بازار سے ہوتا ہوا نماز مغر ب سے قبل شہری ریلو ے پھاٹک پر پہنچے گا جہاں شام غریباں کی مجلس برپا ہو گی جس کے بعد یہ جلوس ناز سینما روڈسے ہوتا ہوا گولڈن سینما پھاٹک کے قریب اختتام پذیر ہو گا 15فروری 2011کو چہلم شہدائے کرب وبلاکے موقع پر امام بارگاہ دربار حسین کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکہ کے بعد سے خان پور کو انتہائی حساس قرار دے کر جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں و آستانوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذکر نے والے اداروں کی طرف سے آج 10محرم الحرام کے دن شہر کے داخلی راستوں اور آستانوں ،امام بارگاہوں کی طرف جانے والے راستوں کو سیکورٹی کے پیش نظر سیل کرنے کی توقع ہے جبکہ پولیس کے مسلح ملازمین اور سول ڈیفنس کا عملہ بھی جلوس کے ساتھ رہے گا۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *