بچے پھول ہیں انہیں کھلنے کا موقع دیا جائے تو یہ خوشبو پورے ملک میں پھیل جاتی ہے: سید محتشم نقوی

20-11-2013city

 

خان پور (احمد قریشی سے ) بچے پھول ہیں انہیں کھلنے کا موقع دیا جائے تو یہ خوشبو پورے ملک میں پھیل جاتی ہے اس خوشبو کو بہتر کرنے میں سکولز اہم کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار دی سمارٹ سکولز کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر سید محتشم نقوی نے خان پورمیں زینب کیمپس میں بچوں کے عالمی دن کے  حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہیں اور مختلف جرائم میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے ک ہاکہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا سید محتشم نقوی نے کہاکہ دی سمارٹ سکول بچے کی تعلیم وتربیت میں اہم کردار ادا رہے ہیںاور بچوں کے اندر وہ خصوصیات پیدا کی جارہی ہیں جسکی عالمی سطح پر ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ طلباء وطالبات کے اندر قوت برداشت ،ہم اہنگی اور تعلیم سے لگن وقت کی اہم ضرورت ہے سید محتشم نقوی نے مزید کہاکہ سول سوسائٹی کے لوگ معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کریں تو مثبت تبدیلی آسکتی ہے اور معاشرے کا کوئی بھی بچہ اپنے حق سے محروم نہیں رہ سکتا انہوں نے حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا تعلیم میں مثبت کردار ہے لیکن معاشرے میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *