بچے ہمارا کل اور دین وقوم کے محافظ ہیں :فیاض بلوچ ،سلمان نواز

20-11-2013child

 

خان پور (  احمد قریشی سے) بچے ہمارا کل اور دین وقوم کے محافظ ہیں ہر بچے کو تعلیمی اور مذہبی سہولیات فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے حضرت عمر فاروق نے سب سے پہلے ہر پیدا ہونے والے بچے کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کا قانون نافذ کیا ان خیالات کا اظہار تحریک ضلع بحالی خان پور کے چیئرمین فیاض احمد بلوچ اور نوجوان سیاسی رہنما سلیمان نواز نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں میں تحایف اور ٹافیاں تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ طبقاتی نظام تعلیم ہمارے بچوں کی خواہشات کی راہ میں رکاوٹ ہے غربت اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ ہمارے بچے اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ تو کرلیتے ہیں لیکن اس کی تیاری نہیں کرپاتے ورکشاپوں اور سبزی منڈی میں کام کرنے والے بچوں کو وظائف کے ساتھ ٹرینگ اور فنی تعلیم دی جائے تاکہ ملک میں کل بچوں کا 50فیصد کام کرنے والے بچے بھی اپنے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں کردار ادا کریں

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *