محکمہ صحت کی غفلت، ڈینگی سپرے نہ ہونے کے باعث عوام پریشان

20-11-2013deangi

 

خان پور (احمد قریشی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی کے باوجود خان پور میں آج تک نہ سپرے ہوا اور نہ ہی کھڑے پانیوں کو ختم کیا گیا محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ لوگوں نے ڈینگی کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیا ہے محمد پورہ کے رہائشی محمد طلعت نے اپنے محلے سے پکڑا جانے ولاڈینگی صحافیوں کو دکھاتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بارہا محکمہ صحت کو مچھروں کے بہتات کی اطلاع اور تحریری درخواست بھی پیش کی لیکن محکمہ صحت کی کوئی ٹیم آج تک سپرے کرنے نہیں آئی اور نہ ہی ٹی ایم او نے پانی کے گٹر خشک کرانے کی کوشش کی دریں اثناء بستی جٹکی سے امیدوار کونسلر ڈاکٹر شہباز ،اعجاز علی سولنگی ،ظفر اقبال نے کہاکہ بستی جٹکی ایشیاء کی سب سے پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتی ہے جہاں آج تک میونسپل کمیٹی کا عملہ صفائی کرنے نہیں آیا گلیوں میں کھڑا پانی گھروں میں داخل ہورہاہے انہوں نے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *