تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے عین سامنے درجنوں غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کی بھر مار

25-11-2013madical1

 

خان پور (  احمد قریشی سے) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے عین سامنے درجنوں غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کی بھر مار ہے جہاں پر میڈیکل سٹور مالکان مختلف ڈاکٹروں کے نام کے جعلی بورڈ آویزاں کرکے خود ڈاکٹر بنے ہوئے ہیں ڈرگ انسپکٹر ہفتہ منتھلی لیکر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ان میڈیکل سٹوروں پر غیر ملکی ادویات ،جنسی ادویات سمیت نشہ آور ادویات بغیر ڈاکٹر نسخہ کے دی جاتی ہیں اکثر میڈیکل سٹور مالکان سٹوروں پر ہی انجیکشن لگانے بخار چیک کرنے اور مرضی کی ادویات دینے کا کام بھی کرتے ہیں چند ماہ قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آغا توحید اور ڈرگ انسپکٹر نے چھاپے مار کر انہیں عارضی سیل کردیا جوکہ عوام کی نظروں میں دھول جھونکنے کے لئے میڈیکل سٹوردور وز بند رہے جو کہ ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے دوبارہ گھل گئے اور کام دھڑلے سے جاری کردیا گیا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے عین سامنے اور محلہ خواجگان کے نذدیک بھی ایسے جعلی عناصر ڈاکٹر ز بن کرسادہ لوح عوام کو لوٹ رہے ہیں سرعام کھلے یہ موت گھر محکمہ ہیلتھ کے سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کے شرمناک مناظر پیش کررہے ہیں شہریوں تاجروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت ای ڈی او ہیلتھ رحیم یارخان سے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *