کزن کی جگہ امتحان دینے والا طالب علم گرفتار

25-11-2013police1

 

خان پور (احمد قریشی سے) تھانہ سٹی خان پور کے اے ایس آئی غلام محی الدین نے مخبر کی اطلاع پر ایلیمنٹری کالج امتحان مراکز سپلیمنٹری میں چھاپہ مارا جہاں پر عاصم حمید ولد عبدالحمید رولنمبر 115736انٹرمیڈیٹ امتحان سپلمنٹری 2013کی جگہ پر اسکا کزن محمد شریف ولد محمد یعقو ب قوم بلوچ سکنہ رحیم یارخان پیپر دے رہاتھا جسے رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا اے ایس آئی غلام محی الدین نے بتایا کہ ملزم محمد شریف پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا مگر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *